مستونگ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا

News-in-Brief-Urdu

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر فائرنگ میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ سے 6 سے 7 کلومیٹر دور مین آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ سٹی پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ میں کانسٹیبل امداد علی اور نذیر موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شاہ جہاں زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے مستونگ سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف پولیس اور لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

MASTUNG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div