وزیراعلی بلوچستان کااسپیکر صوبائی اسمبلی کو شکایات سے بھرا خط

جام کمال عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے ناخوش

CM Jam Kamal وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کی کارکردگی سے ناخوش ہوکر عبدالقدوس بزنجو کو شکایات سے بھرا خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو لکھا کہ بلوچستان اسمبلی میں حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

خط کے متن کے مطابق اجلاسوں کے دوران قوائد کے خلاف حزب اختلاف کو زیادہ وقت دیا جاتا ہے لہذا دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے رولز اور قوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو مساوی وقت دیا جائے۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ حکومتی ارکان کے اسمبلی کی کاروائی کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں۔ اپوزیشن کی مرضی کے مطابق کاروائی نہ چلائی جائے۔

وزیراعلی جام کمال خان نے اسپیکر کو اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا بھی ازسر نو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

Abdul Quddus bizenjo

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div