عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

وزیراعظم کا فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ
فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان
[caption id="attachment_2269729" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ریڈیو پاکستان[/caption] وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر کرے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بیت المقدس میں جاری اسرائیلی مظالم پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔ پاکستان کا مسجداقصیٰ پر اسرائیلی حملے پر شدید اظہار مذمت قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی اور دفتر خارجہ نے مطالبہ کيا ہے کہ عالمی برداری فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کرے۔ جمعہ کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تقریباً 200 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جن میں 80 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔

Israeli army

PM IMRAN KHAN

Al-Aqsa Mosque Attack

Al-Aqsa Under Attack

Tabool ads will show in this div