آڈیو ٹیپ اسکینڈل: اجمل وزیر کو کلین چٹ مل گئی

ان پر اشتہارات میں کرپشن کا الزام تھا
May 08, 2021

سابق مشيراطلاعات خيبر پختونخوا اجمل وزير کو مبينہ آڈيو اسکینڈل ميں کليئر قرار دے ديا گيا۔

واضح رہے کہ سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر پر اشتہارات میں کرپشن کا الزام تھا، جس پر اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

سابق مشیر کیخلاف انکوائری میں ثابت نہیں ہوسکا کہ آڈيو ٹيپ درست بھی ہے يا نہيں، انکوائری کميشن آڈيو ٹيپ کا اجمل وزير سے کوئی تعلق بھی ثابت نہ کرسکا۔

مشير اطلاعات خيبرپختونخوا کامران بنگش کہتے ہيں اجمل وزير کو کلين چٹ ملنے کی انکوائری رپورٹ وزيراعلیٰ نے فائل کرنے کا حکم دے ديا ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ آج میری بے گناہی ثابت ہوگئی ہے، آج میں سرخرو ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں کس نے میرے خلاف سازش کی مگر آج کے دن ذمہ داروں کے خلاف زیادہ بات نہیں کروں گا۔

KPK

Ajmal Wazir

Tabool ads will show in this div