خودی کا درس دینے والی مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت

اسٹاف رپورٹ
کراچی : شاعر مشرق علامہ اقبال کا ایک سو چھتیس واں یوم پیدائش آج  منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے شاعری کے ذريعے سوئی ہوئی قوم کو بيدار کيا اور سامراج سے آزادی حاصل کرنے کی تحريک پيدا کی۔

يوں تو علامہ نے قانون اور فلسفے کے مضامين ميں ڈگرياں حاصل کيں ليکن انہوں اپنے جذبات کے اظہار کے لئے شاعری کو ہی موزوں جانا اور اپنے خيالات کو کچھ اس خوبصورتی سے اشعار کی لڑی ميں پرويا کہ وہ پوری قوم کی آواز بن گئے۔

شاعر مشرق نے اپنی زندگی کا ايک حصہ يورپ اور انگلستان ميں گزارا ليکن انگريزوں کا طرز رہن سہن انہيں متاثر نہ کرسکا، شائد اسی وجہ سے علامہ اقبال اپنی اولاد کے لئے بھی انگريزی ملبوسات پسند نہيں فرماتے تھے۔ فکراقبال کا مطالعہ کرنے والوں کے مطابق حکيم الامت اجتہاد پر يقين رکھتے تھے اور ان کے زيادہ تر کلام ميں نوجوانوں کو مخاطب کيا گيا۔

علامہ اقبال کو دو جديد کا صوفی بھی سمجھا جاتا ہے اور بحيثيت قومی رہنما ان کا سب سے بڑا کارنامہ دو قومی نظرئیے کی تشکيل ہے جو انہوں نے انيس سو تيس ميں خطبہ آلہ آباد ميں قوم کے سامنے رکھا اور يہی نظريہ قیام پاکستان کی اساس ثابت ہوا۔ سماء

کا

یوم

kremlin

currency

Tabool ads will show in this div