بلوچستان میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

تفریحی سرگرمیوں پرمکمل پابندی عائد
فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے صوبے بھر میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے  مطابق صوبے میں 8  سے 16 مئی تک تمام کاروباری، تفریحی سرگرمیوں پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔

اس دوران تمام مارکیٹس،دکانیں اور شاپنگ مالز بند رہیں گے جبکہ اشیائے ضروریہ کے لیےمیڈیکل اسٹورز،اسپتال،بلڈ بینک، ڈیری، سبزی اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

 صوبے میں چاند رات بازار، جیولری، مہندی ، کپڑوں کی دکانیں، تفریحی و سیاحتی پارکس اور تفریحی مقامات کے ہوٹلز مکمل بند رہینگے۔

لاک ڈاؤن میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اوربین الصوبائی و شہر کے اندر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہینگی جبکہ پرائیویٹ گاڑیاں ورکشہ 50فیصد  سیٹوں  کی سہولت کیساتھ سفر کر سکیں گے۔

عید کے دنوں میں صوبے کے تفریحی مقامات  زیارت، بولان، مولا چٹوک، ہنہ اوڑک،ہنہ جھیل، زردالو، ہزارگنجی، لیاقت پارک، بینظیر پارک اور دیگر تفریحی مقامات بھی بند ہونگے۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div