عام تعطیل کےباوجود 10 اور11 مئی کو بینک کھلے رہیں گے

بینکوں کے اوقات صبح 9 تا دوپہر 2 بجے مقرر

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کی آدھی برانچیں پير 10 مئی اور منگل 11 مئی کو بھی کھلی رہيں گے۔

جاری کردہ نئے سرکلر کے مطابق اين سی او سی نے 8 مئی سے تمام کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کيے تھے لیکن عوام کی سہولت کی خاطر اسٹيٹ بينک نے 10 اور 11 مئی کو بھی بينک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکلر کے مطابق پير اور منگل کو تمام بينکوں کي 50 فيصد برانچيں کھلی رہيں گی اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق بینک کی تمام برانچیں ہفتہ 8 مئی کو کھلی رہیں گی اور اب نئے اعلان کے مطابق ملک کے بینکس کی آدھی برانچیں پیر 10 مئی اور منگل 11 مئی کو کھلی رہیں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیر 10 مئی سے ہفتہ 15 مئی تک ملک بھر میں عید کی چھٹیاں ہونگی۔ دریں اثناء وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پیر تا بدھ پورٹ اور کسٹم ہاؤس کھلے رہیں گے۔

Bank

Tabool ads will show in this div