کالمز / بلاگ

لاک ڈاؤن

سو لفظوں کا کالم

ننھی مائرہ ٹی وی پر اداس نظروں  سے اچھی خبر کی تلاش میں تھی کہ

ملک بھر میں  ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن

پارکس بند ، سیاحتی مقامات بند ، بسیں اور ٹرین بند

ہادیہ نے مائرہ کو خوش ہوتے ہوئے کہا شکر ہے، اگلے  سات روز ہم سب ساتھ رہیں گے

۔"وہ کیسے؟ "مائرہ  کی اداسی نے حیرانی کا رنگ پکڑا

۔"نہ امی اسکول جائیں گی، نہ ابو رات گئے تک آفس "ہادیہ بولی

۔"ہمارے پاس تو پھر بھی نہیں ہوں گے ناں "مائرہ کی حیرانی، بے بسی میں بدل گئِی

لاک ڈاؤن ہوا ہے، موبائل ڈاؤن نہیں۔

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div