وزیراعلیٰ سندھ کا 8تا 16مئی پابندیاں سخت کرنے کااعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 8مئی سے 16مئی تک سیاحتی مقامات بند رہیں گے، اشیائے خوردونوش کی دکانیں شام 6بجے بند کردی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کرونا وائرس کی صورتحال پر سندھ حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس اجلاس ہوا، جس میں کل (8مئی سے 16مئی) تک اشیائے خوردونوش کی دکانیں شام 6بجے بند کردی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں سخت فیصلے کیےگئے، ٹاسک فورس نے ریستورنٹ، ہوٹلز پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 8مئی سے 16مئی تک ہوٹلز شام میں مغرب کے بعد ٹیک آوے سروس فراہم نہیں کرسکیں گے تاہم صرف ہوم ڈلیوری دی جاسکے گی۔
سندھ کے سیاحتی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند
وزیر اعلی سندھ نے کہا اشیائے خوردونوش کی دکانوں کو شام 6بجے بعد کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور فارمیسی کو استثنی حاصل ہوگا۔
گزشتہ روز سندھ حکومت نے کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
عید پر سیاحتی مقامات، ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری
چھٹیوں کے دوران ویکسین سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے جہاں بلا تعطیل ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔