پی پی 84 خوشاب 3 کا نتیجہ،مسلم لیگ نون نےمیدان مارلیا

ملک معظم 73081ووٹ لے کر کامیاب قرار

Ballot box

 

پاکستان مسلم لیگ نون نے خوشاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست جیت لی۔

بدھ کو خوشاب کی نشست پی پی 84 کا ضمنی انتخاب ہوا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کےمطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے ملک معظم 73081ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پاکستان تحریک انصاف  کے علی حسین 62903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 52.99 فیصد رہا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بتایا کہ خوشاب میں انتخابی نتائج کی وصولی میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ بمع پریزائیڈنگ افسران  ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا۔

خوشاب میں انتخابی فتح پرپاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کرکے عوام اور ملک معظم کلو کو مبارکُباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا ہے۔یہ ووٹ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا ووٹ ہے۔

لیگی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ان شاءاللہ قوم کو اچھے دن لوٹائے گی ۔ ہر شہر میں عوام نےنوازشریف کی فتح کا اعلان کردیا ہے۔ہر صوبےسے نوازشریف کےبیانیہ کی تائیدعوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔ نوازشریف کو مائنس کرنے والو !صرف نوازشریف رہ گیا ہے اور باقی سب مائنس ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی84 کے ضمنی الیکشن میں کل 8 امیدواروں نے حصہ لیا۔ مسلم لیگ نون کے معظم شیر کلو اور پی ٹی آئی کے سردار علی حسین بلوچ کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کی توقع تھی۔ یہ نشست مسلم لیگ نون کے وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

خوشاب کے حلقہ پی پی 84 کے کل ووٹرز کی تعداد 292627 تھی۔ ان میں مرد ووٹرز 155104 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 137587 تھی۔ حلقے میں کلُ پولنگ اسٹیشن 229  تھے اورکسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد حلقے میں تعینات تھی۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتخابی عمل کے دوران ایس او پیز کا خیال بھی رکھا گیا۔

by polls

Tabool ads will show in this div