پاکستان میں مڈل مین مافیاہے، شبرزیدی

مڈل مین کاکردارختم ہوجائےتو مہنگائی 400فیصدکم ہوگی

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کےلیے حکومت اگر مڈل مین کو ہٹادے تو مہنگائی 400فیصد کم ہوجائے گی۔

سماء کے پروگرام میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہاکہ ملک میں مڈل مین کے کردار کو ہٹادیا جائے تو مہنگائی 400فیصد کم ہوجائے گی، مڈل مین کے بارے میں پہلے سمجھنا ہوگا کیا ہورہا ہے؟، کسان کو اہمیت دینی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ کسان اور کنزیومر یعنی عام عوام مررہی ہے مگر پتا نہیں حکومت کیا کررہی ہے، پہلے فیصلہ کرلیں ہم انسان ہیں یا بے ایمان ہیں۔ ملک میں کسان کو کريڈيبليٹی دينی پڑے گی۔

شبرزیدی نے کہا کہ پاکستان میں مڈل مین کامافیا بنا ہوا ہے، حکومت باتیں بہت کرتی ہے کرتی کچھ نہیں جبکہ مفتی فتویٰ دیتے ہیں یہ سود نہیں تجارت ہے۔

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div