لاہور،نالے میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں،ایک کوبچالیاگیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور کے علاقے کریم پارک میں نالے میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ ایک شخص کو بچا لیا گیا۔


اہل علاقہ کے مطابق کریم پارک نالا منشیات کے عادی افراد کی آماج گاہ ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نشہ کرتے ہوئے پچاس سالہ نامعلوم شخص نالے میں گرگیا جسے بچانے کی کوشش میں اُس کے دو ساتھی بھی ڈوب گئے۔


 ریسکیو عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد ایک شخص کو زندہ حالت میں نکال لیا جبکہ ڈوبنے والے دیگر دو افراد جانبر نہ ہوسکے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سماء

میں

کی

MQM

لاشیں

Tabool ads will show in this div