دریائےچترال میں چھلانگ لگا کر 2 لڑکیوں کی مبینہ خودکشی

وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی

اپرچترال کےعلاقہ تریچ میں 2 سہیلیوں نےمبینہ طور پر دریا چترال میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔

مقامی پولیس کے مطابق لڑکیوں کی خود کشی کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی اور مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ایک لڑکی کی عمر 19 برس اور دوسری کی عمر 20 برس بتائی گئی ہے۔ ایک لڑکی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے اور دوسری لڑکی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

چترال کے علاقےسنوغرمیں 2 روز قبل ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے بھی چاقو سے وار کرکے خود کشی کی تھی۔

Tabool ads will show in this div