اٹک: کوچ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد15ہوگئی
متعدد افراد کی حالت تشویشناک

پنجاب کے ضلع اٹک میں برہان انٹرچینج کے قریب مسافرکوچ الٹ جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ حادثے میں 35 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری اور اوورٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ مذکورہ کوچ لاہور سے پشاور جارہی تھی۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے حسن ابدال اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں سے 28 کو راولپنڈی کےہولی فيملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔