میں نےغیرمناسب الفاظ کا استعمال کیا، فردوس عاشق اعوان

ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز پیش آئے واقعے پر اپنے جملوں کو غیرمناسب قرار دیدیا۔

فردوس عاشق اعوان نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ کی حالت میں چینی لائن میں کھڑے عوام کو دیکھ کر دکھ ہوا جس پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو طلب کیا، اانہوں نے کہا کہ ’میرا جملہ غيرمناسب تھا، انسان غلطياں ہوتی ہيں،غصے میں اسے الفاظ نکلے‘۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اے سی اور ڈرائينگ روم ميں بيٹھ کر سياست کرنے والی خاتون نہيں، پروٹوکول والی باتيں بے بنياد ہيں، میرا کام حکومتی ترجيحات کا جائزہ لينے گئی تھی، رمضان بازار لگانے کے باوجود حکومت کی نيک نامی کے بجائے بدنامی ہورہی تھی۔

سیالکوٹ:فردوس عاشق اوراسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں رمضان بازار کے دورے کے دوران فردوس عاشق اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ دکانوں پر گلے سڑے پھل ديکھ کر معاون خصوصی غصے ميں آگئيں اور انھوں نےاسسٹنٹ کمشنرکوبلا کر ڈانٹ دیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سونيا صدف نے جواب ديا کہ ميڈم آرام سے بھی بات کی جاسکتی ہے۔ اس پر فردوس عاشق اعوان مزيد آگ بگولہ ہوگئيں اورجواب دیا کہ کيا آپ آسمان سے اتری ہيں؟۔

حالات کی سنگینی دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئيں مگر فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا نہيں ہوا۔ بازار کے باہر بھی میڈیا سے بات کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب سے اسسٹنٹ کمشنر کی شکايت کروں گی۔ ڈپٹی کشمنرکو بھی ديکھنا چاہيے کہ بازاروں میں سب اچھا کی رپورٹ دينے والا سچ بول رہا ہے يا جھوٹ کہہ رہا ہے۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

pti govt

Sonia Sadaf

Assistant Commissioner،

Tabool ads will show in this div