منڈی بہاءالدین: گھر میں آتشزدگی سے 2خواتین جاں بحق
واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے

منڈی بہاء الدين کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں مکان میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتين جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سلنڈر سے ليکج سے کچن ميں گيس بھر گئی تھی۔ رات بھر گھر میں گیس بھر گئی تھی، صبح کچن میں خاتون چولہا جلانے لگی تو دھماکا ہوگیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے واقعے میں زخمی 2افراد کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔