عوام تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزار رہے ہیں،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہر روز نت نئے ڈرامے کرتی ہے۔ عوام تاریخ کے مہنگے ترین رمضان گزار رہے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مہنگائی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی ترجیح نت نئے ڈرامے کرنا ہے، عوام کو ریلیف دینا نہیں۔ وزیراعظم اور وزراء بازاروں میں میڈیا اسٹنٹس کرنے کے بجائے مہنگائی کم کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزار ہے ہیں لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ پاکستان بیورو آف شماریات جھوٹے اعداد و شمار دے رہا ہے۔ ادارہ شماریات نے اپنی ساکھ کھو دی ہے اور حکومتی مفادات کی غلامی کررہا ہے۔
پوری قوم نے دیکھا کل کیسے عمران صاحب سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر خالی بازاروں کا دورہ کیا، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 3, 2021
رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہیں اور عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں