اہم خبر:40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن آج سے شروع ہوگی

کرونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 79 افراد انتقال کرگئے

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ اور پھیلاؤ کم کرنے کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کردیئے گئے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو سخت فیصلے کریں گے۔

دوسری جانب ملک بھر میں 40 سے 49 سال کے افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین آج سے لگنا شروع ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے شکایت کروں گی۔

مریم نواز شریف کا بھی فردوس عاشق اعوان کے رویے پر ٹوئٹ سامنے آگیا۔ کہاں کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔

لاہور میں سی سی پی او کا دورہ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی ریسٹورنٹس سیل، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارت میں کرونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا۔ 3 ہزار سے زائد اموار، ساڑھے 3 لاکھ کیسز رپورٹ ۔ کئی علاقوں میں اب بھی آکسیجن کی قلت برقرار۔ بھارت میں گجرات کے اسپتال میں آگ لگنے سے 18 مریض جل کر ہلاک۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر این اے 249 میں دوبارہ ری پولنگ ہوئی تو ن لیگ 500 ووٹوں سے نہیں 5 سے 10 ہزار ووٹوں سے ہارے گی۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

PM IMRAN KHAN

COVID

Tabool ads will show in this div