مسلم لیگ نون کوکس طاقت نےڈسکہ، نوشہرہ کاالیکشن جتوایا، سعید غنی

مسلم لیگ نون کو 10روز قبل الیکشن جیتنے کا کہا تھا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کو انتخابات سے 10 روز قبل کہا تھا کہ این اے 249 سے جیتیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دوست این اے 249میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر سوال اٹھا رہے ہیں، ہم نے 10 روز قبل کہا تھا کہ نون لیگ سے جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے سلیکٹرز کی بات کرتے ہیں تو آپ ڈسکہ اور نوشہرہ کیسےجیتے، وہ کون سی طاقت تھی جس نےشاہد خاقان عباسی کو ای سی ایل سے نکلوایا، حمزہ شہباز اور نوازشریف کو ضمانت مل جائے تو اصولوں کی جیت ہے۔ آصف علی زرداری اور فریال کو ضمانت ملے تو ڈیل ہے۔ یہ دہرے معیارنہیں چل سکتے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ این اے 249 کا ڈسکہ سے موازنہ کرنا حیرت کی بات ہے، پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں شکوک شبہات ہوتے رہتے ہیں، میں انہیں عقل والا سمجھتا تھا، ذاتی طور پر شاہد خاقان عباسی کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ نے رات8 بجے جیت کا جشن کس خوشی میں منارہی تھی، جب تک ٹی وی پر مفتاح اسماعیل جیت رہے تھے تب تک کوئی شکایت نہیں تھی، نون لیگ نے ہی کہا حکومت کو 5سال پورے کرنےچاہئیں، بزدار حکومت کو نون لیگ نہیں گراناچاہتی اور کہتی ہے ڈیل ہماری ہوئی۔

 سعید غنی نے کہا کہ رہنماء مسلم لیگ نون محمد زبیر کو کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران انتخابات نہیں ہونے چائیں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں ہار کے ڈر سے بھاگ رہی ہے، محمد زبیرسے کہا مفتاح اسماعیل اچھے امیدوار نہیں ہیں۔

پی پی پی رہنماء نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے چند لوگوں کی رائے سے نتائج تک نہیں پہنچ سکتے، پیپلزپارٹی کو چھوڑیں ٹی ایل پی بھی توتیسرے نمبر پر آگئی ہے

ECP

election commision

NA 249

Tabool ads will show in this div