پنجاب:ورکرز کی کم ازکم اجرت20 ہزارروپےکرنیکا اعلان

سوشل سیکیورٹی،ٹیلنٹ اسکالرشپ سےعوام فائدہ اٹھائے
Usman Buzdar CM Punjab فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر کے ورکرز کی کم ازکم اجرت20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کش کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے۔ حکومت نے 3 برس میں ورکرز کی کم ازکم اجرت میں 5 ہزار کا اضافہ کیا ہے۔ سابق دور میں ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔ سابق حکمرانوں نے 5 سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف 3 ہزار کا اضافہ کیا۔ سوشل سیکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی ہے، ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر 2لاکھ، ڈیتھ گرانٹ5 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کردی، محنت کشوں کے بچوں کیلئےتعلیمی وظائف کا آن لائن شفاف نظام متعارف کرایا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت ورکرز کی کم ازکم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی، فرسودہ نظام ختم کرکے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شفاف اور باسہولت ادائیگی کیلئے سیلف اسسمنٹ اسکیم کا اجرا کیا ہے، سوشل سیکیورٹی اسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل سیکیورٹی اور ٹیلنٹ اسکالر شپ درخواستیں گھر بیٹھے دائر کی جاسکتی ہیں۔ ننکانہ اورملتان کی لیبرکالونیوں میں محنت کشوں کوفلیٹس الاٹ کردیئے ہیں، لیبر ہاؤسنگ کالونی ملتان میں 992 فلیٹس کی شفاف الاٹمنٹ کی گئی ہے۔

PUNJAB

labour day

USMAN BUZDAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div