بلال مقصود اورامجد صابری بہترین دوست کیسے بنے؟

وہ زندگی سے بھرپورتھے
تصویر:بلال مقصود/انسٹاگرام

میوزیشن وگلوکار بلال مقصود نے مرحوم قوال امجد صابری کے ساتھ پہلی ملاقات کی تفصیل بتائی ہے کہ کیسے وہ دونوں ایک دوسرے کے بہتری دوست بن گئے تھے۔

انسٹا گرام پراپنے سابق بینڈ اسٹرنگزکی امجد صابری کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کے سیٹ پر لی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے بلال نے لکھا '' ہمیں اس حیرت انگیز فنکار اورانسان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہواتھا ، وہ ہمیشہ زندگی اور توانائی سے بھرپور رہتے تھے ''۔

امجد صابری کے ساتھ اس ملاقات کا مقصد کوک اسٹوڈیو کیلئے عاطف اسلم کی آواز میں گائی گئی قوالی '' تاجدار حرم '' دکھانا تھا جسے امجد صابری کے والد مرحوم غلام فرید صابری نے گایا تھا۔

بلال نے بتایا کہ '' شاید اس میں چند منٹ لگے ہوں لیکن میں نے ایسا محسوس کرنا شروع کیا جیسے ہم برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ اس کے بعد امجد کو کوک اسٹوڈیوسیزن 9 میں '' رنگ '' گانے کیلئے بلایا گیا اوراس رات انہون نے راحت فتح علی کے ساتھ مل کر جادو تخلیق کیا ''۔

امجد صابری کی پانچویں برسی کے موقع پر یہ نوٹ شیئرکرنے والے بلال نے مزید لکھا کہ 20 دن بعد امجد کے انتقال کی اطلاع نے انہیں ہلا کررکھ دیا۔ بلال نے لکھا '' یہ 16 رمضان تھا جب وہ ہمیں چھوڑ کر اپنے ابدی گھر روانہ ہوئے''۔

امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22جون 2016 کو ماہ رمضان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ وہ صابری برادران کے غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے جو اپنے والد اور چچا مقبول صابری کی لکھے ہوئے سے جنوبی ایشیا کے ممتازترین قوالوں میں سے ایک بن ک ابھرے تھے ۔

Strings

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div