عائشہ عمر، شفقت محمود پرتنقید کرنے والے طلباء پربرس پڑیں

وزیرتعلیم کاطلباء کے رویےپراظہار افسوس

اداکارہ عائشہ عمرنے کیمرج امتحانات کے معاملے پرطلباء کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کیخلاف نامناسب زبان کے استعمال پر آواز اٹھائی ہے ۔

پاکستان میں کرونا کی تیسری اور تشویشناک لہرکے باعث چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر کیمرج امتحانات منسوخ کروانے کیلئے مہم چلائی جارہی تھی، اس حوالے سے آواز اٹھانے والوں میں وقار ذکاء اور سماجی رہنما جبران ناصر کے علاوہ گلوکار عاصم اظہر سمیت کئی معروف سیلبرٹیزبھی شامل رہیں۔

حال ہی میں اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے پروگرام '' فیصلہ آپ کا '' میں ٹوئٹرٹرینڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے طلباء کی جانب سے اپنائے جانے والے رویے پرافسوس و مایوسی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ جس قسم کی زبان طلباء استعمال کررہے ہیں یہ ہماری حکومت، والدین اوراساتذہ کی اجتماعی ناکامی ہے۔ 16، 17 سال کے بچے جو زبان استعمال کررہے ہیں،وہ سُن کر بھی شرم آتی ہے۔

اسی حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپر اظہارخیال کرتے ہوئے عائشہ نے لکھا '' عزیز طلباء، تنقید یا اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی کی تضحیک کریں۔ ہم اپنا نقطہ نظرتمیز کے ساتھ بھی بیان کرسکتے ہیں ''۔

عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ '' پریشان کن حالات میں جذبات پر قابو پانے کی کوشش کریں، یہ ہمارے اور دوسروں کے لیے بہترہے''۔

ٹویٹ کے علاوہ عائشہ نے انسٹا اسٹوریزمیں بھی اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ'' یہ شرمناک ہے، کیا ہم ایسی قوم پروان چڑھارہے ہیں، جوبڑوں کا بالکل احترام نہیں کرتے۔کسی سے اتفاق نہ کرنے کامطلب یہ نہیں کہ آپ تذلیل یا تضحیک کریں، ہمیں بہت سی چیزوں پردوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے''۔

اداکارہ نے والدین کو بھی تجویز دی کہ ان کے بچے آن لائن کیا کررہے ہیں، اس حوالے سے نگرانی کیے جانے کا وقت آ گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے کرونا کیسزمیں اضافے کے باوجود کیمرج امتحانات کاآغازکیا گیا تاہم بعد ازاں گزشتہ منگل کو انہیں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس دوران وفاقی وزیرتعلیم کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اوران کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

ayesha omar

Cambridge exams

Shafqat Mahmood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div