فلسطینی صدر نے انتخابات ملتوی کرنیکا اعلان کردیا

اسرائیل سے مقبوضہ بیت المقدس میں ووٹ کی اجازت دینے کامطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے تک انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے تک انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ 15 سال بعد فلسطین میں انتخابات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

رملہ میں فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے التوا کی وجہ اسرائیل کے ساتھ یروشلم کی حیثیت کے حوالے سے تنازعے کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یروشلم کے لوگوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات مقبوضہ بیت المقدس سمیت تمام فلسطینی علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے۔

فلسطین میں ملتوی ہونیوالے انتخابات مخالف فلسطینی گروپوں میں معاہدے کے بعد 15 سال کے عرصے کے بعد 22 مئی 2021ء کو منعقد ہورہے تھے۔

ELECTION

Mehmood Abbas

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div