بھارتی ٹی وی میزبان روہت سردانا کروناسے چل بسے

وہ کرونا کےباعث اسپتال میں زیر علاج تھے
فوٹو: آج تک نیوز
فوٹو: آج تک نیوز
فوٹو: آج تک نیوز

بھارت کے معروف ٹی وی میزبان روہت سردانا کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق روہت سردانا نجی بھارتی ٹی وی پر سیاسی شو کی میزبانی کرتے تھے۔

بھارت: کروناوائرس سےایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں

رپورٹ کے مطابق روہت سردانا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے، کرونا سے صحتیابی کے بعد ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے۔

بھارت: مریضوں کومفت اسپتال لےجانے کیلئے رکشہ ایمبولینس میں تبدیل

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3ہزار 498 اموات رپورٹ ہوئیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں  آکسیجن اور وینٹیلیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

JOURNALIST

COVID

TV Journalist

Rohit Sardana

Tabool ads will show in this div