این اے249الیکشن کےنتائج افسوسناک ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249بلدیہ الیکشن کےنتائج افسوسناک ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا الیکشن ریفارم کا مطالبہ درست ہے، اپوزیشن جماعتوں سے کہتے ہیں آئیں اور الیکشن اصلاحات پر تجاویز پیش کریں۔
این اے 249: پیپلزپارٹی نے سیٹ جیت لی
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کا خیال تھا کہ الیکشن تاخیر سے ہوں، این اے 249میں کرونا صورتحال میں الیکشن کرایا گیا، مریم نواز چیخ رہی ہیں کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے۔
کراچی میں الیکشن کے دوران رات 12بجےتک سب جماعتیں دھاندلی کاکہہ رہی تھیں، بلدیہ الیکشن کی ووٹنگ 10فیصد سے کم رہی جبکہ کرونا وائرس کی پھیلتی وبا کے باعث الیکشن روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
معاونِ خصوصی شہباز گِل نے مزید کہا کہ بشیرمیمن کا بیان بہت افسوسناک ہے، انہیں تصدیق کرلینی چاہیے کہ بشیر میمن جو الزامات لگا رہے ہیں وہ درست ہیں؟، وہ بتائیں آپ کے پاس کوئی ثبوت ہیں۔ پہلے آپ نے جو جعلسازی کی ہے اس کا جواب دینا ہوگا۔