کالمز / بلاگ
بازار نفرت
سو لفظوں کا کالم کچی پنسل
سارے دلی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔۔۔
سارا پاکستان بھارت کے آنسو پونچھ رہا ہے
امیشا نے، اجیت کور کو کہا کہ میری دوست نے لاہور سے ٹویٹ کیا۔
دلبر سنگھ بھی کہہ رہا تھا، چاچا اسلام نے کراچی میں بیٹھ کر بمبئی کا دکھ میں محسوس کیا۔
شہر بھر میں ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے چھوٹے بھائی نے ساری زیادتیوں کے بعد بڑے بھائی کو معاف کر دیا ہو۔
خوشی اور احساس ندامت پورے دلی کی فضاء پر چھائی ہوئی تھی
لیکن ایک بازار میں شمشان گھاٹ سی ویرانی تھی
میں نے شمی دت سے پوچھا اس بازار کا نام؟
وہ بولی! بازار نفرت۔