فی البدیہہ گفتگو پرملکہ رکھنےوالےمنور ظريف

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 45 ويں برسی

شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کو ہم سے بچھڑے پينتاليس برس بيت گئے۔

انیس سوچالیس میں گوجرانوالہ میں پیداہونے والے منور ظریف کےکئی کامیڈی رول ایسےتھے جن کا تصورکرکے فلم بين آج بھی بےاختيارہنسنےلگتے ہيں ۔

منورظريف نےاپنےفني سفرکا آغاز1961 ميں فلم ''ڈنڈیاں'' سےکيا،انہوں نے سولہ سال کے دوران 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے ۔

منورظریف نےبطورہیروخود پہ فلمائے جانے والوں گیتوں کو بھی مزاحیہ انداز دے کرہمیشہ کے لئے یادگاربنادیا۔

منورظریف کی مشہورفلموں میں نوکر ووہٹی دا۔۔خوشیا۔۔میرا ناں پاٹے خان اوربنارسی ٹھگ شامل ہیں۔

برجستہ مزاح اورفی البدی گفتگو پرملکہ رکھنےوالےمنور ظريف 29 اپريل 1976کواس جہان فاني سےکوچ کرگئے۔

Munawar Zarif

Tabool ads will show in this div