نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5افراد جاں بحق

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے ڈاک اسماعیل خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد: پسندکی شادی کرنا جرم بن گیا
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی میتیں راشد حسین اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تفتش کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انور علی نے رواں سال پسند کی شادی کی تھی اور قتل اسی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم چار ماہ قبل مقتول کی بیوی کو پہلے قتل کیا جاچکا ہے جس کی لاش قریبی پولیس اسٹیشن سے ملی تھی۔
ایبٹ آباد: پسندکی شادی کے تنازع پرفائرنگ، 3افراد جاں بحق
گزشتہ روز ملزمان نے رات گئے مقتول کےگھر گھس کرفائرنگ کردی تھی جس سے انور علی زخمی ہوگیا تھا جبکہ گھرکے 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کیس کی چھان بین شروع کردی ہے۔