فراڈکیس:بی فوریو کمپنی کےمالکان کےنام ای سی ایل میں شامل

نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں

web-B4u-Bussiness-ya-Fraud_

سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں بی فور یو نامی کمپنی کے مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کر لیے گئے۔

نیب کی درخواست پر سیف الرحمان اور انکے بیٹے احمر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملزمان لوگوں کو غیر قانونی کاروبار میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے تھے۔

نیب کا کہنا ہے کہ بی فور یو فراڈ کے متاثرین نیب راولپنڈی سے رابطہ کریں۔ ملزمان کی جانب سے فراڈ کی نشاندہی ایس ای سی پی نے بھی کی تھی۔

نیب راولپنڈی نے سیف الرحمان و دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جبکہ سیف الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

بی فور یو کمپنی

ملائیشیا نژاد پاکستانی سیف الرحمان خان نیازی کی کمپنی بی فور یو گلوبل اپنے سرمایہ کاروں کو سالانہ ڈھائی گناہ تک منافع دیتی تھی۔

یہ منافع یقینی ہوتا ہے چاہے معیشت سکڑ ہی کیوں نہ رہی ہو جیسا کہ سال 2020 میں دیکھنے میں آیا جب کرونا وائرس نے بین الاقوامی تجارت کا پہیہ جام کیا۔

ایس ای سی پی نے اسے غیر قانونی قرار دیے کر عوام کو اس میں سرمایہ کاری سے روک دیا تھا۔

ECL

B4U Investments Scam

Tabool ads will show in this div