فی الحال کسی شہرميں لاک ڈاؤن نہيں لگے گا،ڈپٹی کمشنراسلام آباد

کرونا کی صورتحال قابو ميں ہے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کرونا کی صورتحال قابو ميں ہے اور فی الحال کسی شہرميں لاک ڈاؤن نہيں لگے گا۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے لاک ڈاؤن کےنوٹیفیکیشن کی وضاحت کردی ہے ہے، انھوں نے کہا ہے کہ مثبت کيسز ميں کمی نہ آئی تو لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا تاہم انتظاميہ نےابھی لاک ڈاؤن کا کوئی فيصلہ نہيں کيا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بعض شہروں ميں لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹيفکيشن واپس لے ليا گيا ہے۔نوٹيفکيشن ميں مثبت کيسز ميں کمی کيلئے اور اقدمات کے حوالے سے تجاويز طلب کی گئيں تھیں

انھوں نے مزید بتایا کہ دو سے تين دن ميں کرونا کے پھيلاؤ يا کمی کی صورتحال واضح ہوگی اورجو بھی فيصلہ ہوگا وہ اين سي او سی اسٹيک ہولڈر سے مل کر کرے گا۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹيفکيشن ميں کوئی ابہام نہيں ہے۔عيدالفطر پر پارکس،ريسٹورنٹس اورديگر مقامات بند رہيں گے۔ اس وقت  کرونا کی تيسری لہر تيزی سے پھيل رہی ہے اورعوام احتياط کريں۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div