نوشہرہ میں فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس

نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کردی، واقعے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعی خیل میں نیاز علی نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کی گئی، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو میاں راشد حسین شہید اسپتال پبی منتقل کردیا، جاں بحق ہونیوالوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

NOWSHERA

Tabool ads will show in this div