نوشہرہ میں ڈاکٹر اور نرسز کیخلاف تقاریر پر مفتی گرفتار
نوشہر میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کیخلاف تقاریر اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے مفتی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کے عزت نفس کو مجروح کرنیوالی تقاریر پر مفتی سردار علی حقانی کو حراست میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی سردار علی حقانی خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق وائرل ویڈیو سے ڈاکٹرز اور نرسز کی عزت نفس مجروح ہوئی، گرفتار مفتی اس سے پہلے بھی اشتعال انگیز تقاریر کرچکے ہیں۔
تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے وقاص رفیق کی سربراہی میں نوشہرہ کلاں سے مفتی سردار علی حقانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کسی کو اشتعال انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔