جھنگ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی
تھانہ موچیوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا
جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مسلح ملزمان کی پولیس حراست سے اپنے ساتھی کو چھڑانے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔ زیرحراست 2 ملزمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب جھنگ کےعلاقہ تھانہ موچیوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں گرفتارملزمان شاہدعرف شادا اور ریاض عرف ویلن کو برآمدگی کے سلسلے میں شہر لے جایا جارہا تھا۔اس دوران 4 مسلح ملزمان نے پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے دونوں ساتھی ہلاک ہوگئے جبکہ 1 ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کا تعلق چنیوٹ سے ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کےساتھی فرار ہوگئے۔