کیمبرج سمیت تمام امتحانات 15جون تک منسوخ

مئی کے تیسرے ہفتےمیں حالات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے او اور اے لیول سمیت تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کردیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر میں تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مئی میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ مئی کے تیسرے ہفتے میں حالات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد امتحانات کے شیڈول کا فیصلہ ہوگا۔

مزید جانیے: پنجاب میں افطار سے سحری تک تمام سرگرمیوں پرمکمل پابندی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اے اور او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے، 18 اپریل کو ہم نے این سی او سی کا جو آخری اجلاس کیا تھا اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لیکن اس کے بعد سے 27 اپریل تک کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اورسیاحت پرعید تک کیلئے پابندی

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگر 15 جون کے بعد امتحانات ہوتے ہیں تو یہ جولائی سے اگست تک طوالت اختیار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او لیول کے امتحان بھی کینسل کردیئے گئے ہیں جو اب اکتوبر، نومبر کی سائیکل میں ہوں گے اور اسی طرح اے ایس کے امتحان بھی اب اکتوبر نومبر میں ہوں گے

EXAMS

Shafqat Mahmood

COVID NEWS

Government Updates

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div