وزیراعظم جہانگیرترین ایف آئی اےکی تحقیقات پراثرانداز نہیں ہونگے، فوادچوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیرترین کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔
جہانگیر ترین گروپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج کچھ ایم این ایز نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم ذاتی طور پر جہانگیر ترین کا احترام کرتے ہیں۔ وزیراعظم نےکہاہےکہ وہ ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کےعمل کاحصہ بناناچاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں حکومت سےمشاورت کیلئےتیار نہیں ہے، آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کرانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کل مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔