مومن ثاقب اور ہانیہ عامراسکرین پرجگمگانے کیلئے تیار

شوبزستاروں کی دونوں کو مبارکباد

مومن ثاقب اور ہانیہ عامر جلد چھوٹی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ جوڑی پروڈیوسر فلمساز وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کے پراجیکٹ میں کام کررہی ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیو اور تصاویر شیئرکیں۔

ویڈیو میں مومن اور ہانیہ کو شازیہ کے ساتھ بیٹھے اپنے مکالموں کی ادائیگی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ ہانیہ پوچھ رہی ہیں کہ تم نے یہ لائنیں کہاں سےچوری کیں ؟ جواب میں مومن کا کہنا ہے کہ چوری نہیں کیں بلکہ خود لکھی ہیں۔

شازیہ نے کیپشن میں لکھا '' بہت جلد کچھ دلچسپ آنے والا ہے ''۔

یہ ڈرامہ ہم ٹی وی پرنشرکیاجائے گا اور پروڈیوسرشازیہ وجاہت اس سے ہدایتکاری میں بھی ڈیبیوکررہی ہیں۔

اقراء عزیز اور وائرل ویڈیو '' پارٹی ہورہی ہے'' فیم دنانیر مبین سمیت متعدد معروف شخصیات نے مومن اور ہانیہ کو ان کے اس نئے پراجیکٹ کیلئے مبارکباد پیش کی۔

مومن کی اصل وجہ شہرت آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرمایوسی ظاہرکرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہونا ہے جس میں وہ کہتے ہیں ” ایک ہی پل میں جذبات بدل دیے، حالات بدل دیے، مارو مجھے مارو''۔

اس ویڈیو کے بعد سے مومن مخلتف حوالوں سے میڈیا پرآتے رہے، اور اب سماجی خدمات کے علاوہ وہ ڈرامہ ''رقصل بسمل '' سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں بھی قدم رکھ چکے ہیں جس کے مرکزی کرداروں میں سارہ خان اور عمران اشرف اعوان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مومن فلم'' دم مستم ''بھی کررہے ہیں۔

momin Saqib

HANIA AAMIR

SHAZIA WAJAHAT

Tabool ads will show in this div