کرونا وباء: اکشےکمار کا 1کروڑ روپے کی امداد کا اعلان
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارت میں کرونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔
اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتم گمبھیر کی فاؤنڈیشن کو کرونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
گوتم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
These are really tough times, @GautamGambhir. Glad I could help. Wish we all get out of this crisis soon. Stay Safe ??
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 24, 2021
سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔
اکشے کمار نے گوتم گمبھیر کی اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی مشکل وقت ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں مدد کرسکا، خواہش ہے کہ ہم جلد اس بحران سے نکل سکیں'۔