مردان میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی

مردان ميں پیر 26 اپریل سے 1 ہفتے کيلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فيصلہ کرليا گيا ہے۔

اتوار کو مردان کمشنرآفس ميں ہنگامی اجلاس کے دوران لاک ڈاؤن کا فيصلہ کيا گيا۔ کمشنر مردان نےبتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ميڈيکل اسٹورز، پٹرول پمپس، کھانے پينے کی دکانيں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ہرقسم کی ٹريفک مکمل طور پر معطل رہے گی۔ مردان میں بغير ضرورت گھر سے نکلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

پابندی کےدوران مساجد میں نمازوتراویح حفاظتی اقدامات کےتحت ادا کی جائے گی اور عام میل جول پر پابندی ہوگی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اورصابن یا سنیٹائزرز کا استعمال کریں جبکہ  6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

LOCK DOWN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div