چترال: دفعہ 144 نافذ،تعلیمی ادارے بند، دفاتر کے اوقات محدود

ہفتہ اور اتوار کے روز بھی مارکیٹ بند رکھنے کا حکم

چترال میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اپر اور لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد نے بتایا کہ کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ 17مئی تک ہوگا۔ڈپٹی کمشنرنےدفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے ہیں۔نوٹفکیشن کے مطابق شام 6 بجے سےسحری کے وقت تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنرحسن عابد نے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی مارکیٹ بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ریسٹورانٹ میں بھی کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ریستوران سے کھانا پیک کرواکے لے جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔نوٹفیکشن کےتحت تمام سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔

نوٹفیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید الفطر اور چیلم جشٹ فیسٹول کے مواقع پر باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کا اُس وقت کے صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بھی ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت اپر چترال کی تمام مارکیٹس شام چھ بجے سے سحری تک بند رہیں گی۔ نوٹفیکشن میں تمام طبقہ فکر کورونا ایس او پیز پر سختی سےپابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div