کرونا کے باعث بھارتی اداکار و ہدایتکار چل بسے

اداکار کو گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

بالی ووڈ کے ایک اور اداکار و ہدایت کار سر للت بہل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، ان کے بیٹےاپنے والد کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ اداکار کو گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کےوالد للت بہل دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی سانسیں بند ہوگئیں۔

بہل کو بنیادی طور پر اسٹیج اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر ٹیلی فلم ’’تپش‘‘، ’’آتش‘‘ اور ’’سنہری جلد‘‘ میں کام کیا تھا۔

Indian actor

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div