کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا، فردوس عاشق اعوان
ن سے شین کا جنم یقینی ہے، صوبائی معاون خصوصی
معاون خصوصی وزيراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شوباز شریف باہر آگئے ہیں، ن سے شین کا جنم یقینی ہے، کہتی ہيں کہ جہانگير ترين ہوں يا کوئی اور، کسی سے امتيازی سلوک نہيں ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف باہر آگئے ہیں، ن سے شین کا جنم یقینی ہے، بدقسمتی کہ کنیزیں رہائی پر بغلیں بجا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر بھی وزیراعظم نے قانون کی بات کی، عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کے سامنے سب جوابدہ ہيں، جہانگير ترين ہوں يا کوئی اور، کسی سے امتیازی سلوک نہيں ہوگا، تحريک انصاف کے رہنماؤں کے تحفظات پر حکمت عملی بنارہے ہيں۔