بالی ووڈکولازوال دھنیں دینے والے شراون چل بسے

ندیم شراون کی جوڑی نے لازوال دھنیں تخلیق کیں
تصویر: زی نیوز

کرونا کی عالمی وبا نے بالی ووڈ موسیقاروں کی معروف جوڑی ندیم شراون کو بھی توڑدیا۔ شراون راٹھور کرونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث 66 سال کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے شراون راٹھورکی طبیعت بگڑنے پر اُنہیں ممبئی کے ایس ایل راہیجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بیٹے کے مطابق انہوں نے گزشتہ رات جمعرات 22 اپریل کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر آخری سانس لی۔

ندیم شراون کی جوڑی نے 90 کی دہائی میں عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک جیسی ہٹ فلموں کی کمپوزیشن کی اور شائقین موسیقی کو سُپرہٹ گانے دیے جو آج بھی مقبول ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ستاروں نے شراون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ترتیب دی گئی لازوال دھنوں کو یاد کیا۔

اکشے کمار نے انہیں اپنی فلم ''دھڑکن '' سمیت کئی فلموں کیلئے جادو تخلیق کرنے والا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

اجے دیوگن نے اپنی فلم '' پھول اورکانٹے'' کی موسیقی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شراون (اورندیم) میرے کیریئر میں 30 سال میرے ساتھ چلے، ان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

شریا گھوشال نے اپنی ٹویٹ میں شروان کو حقیقی اور نرم دل انسان کہتے ہوئے ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا ۔

میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے بھی شراون کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا۔

عدنان سمیع نے لکھا کہ شراون نہ صرف ایک ناقابل یقین کمپوزر تھے بلکہ ایک محبت کرنے والی روح اور خوبصورت دل رکھتے تھے۔

موسیقار پریتم نے شراون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کرونا کیلئے لکھا کہ نہ جانے یہ ڈراونا خواب کب ختم ہوگا۔

ندیم اور شراون کی یہ جوڑی دوہزار کی دہائی کے وسط میں علیحدہ ہوگئی تھی، بعد ازاں 2009 میں دونوں فلمساز ڈیوڈ دھون کی '' ڈو ناٹ ڈسٹرب '' کا میوزک میوزک کمپوز کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے۔

CORONA

COVID-19

Shravan Rathod

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div