دوسرا ٹی20: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

میزبان زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 119 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے دی ۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔
اس سے قبل دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
تناشی کامنکاموے نے سب سے زیادہ 34رنز بنائے جبکہ اسکے علاوہ میزبان ٹیم کا بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر ارشد اقبال نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ميچ کے لیے قومی ٹيم ميں 2تبديلياں کی گئيں تھیں۔ ارشد اقبال ٹیم میں ڈيبيو کر رہے ہیں اور آصف علی کی ٹيم ميں واپسی ہوئی ہے۔ محمد نواز اور حيدر علی کو ٹيم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
بھارتی کپتان ويرات کوہلی نے يہ سنگ ميل 56 اننگز ميں عبور کيا تھا۔ بابراعظم کے پاس کوہلی کا ريکارڈ توڑنے کيلئے 7 اننگز موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اپنے تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 60 رنز کی ضرورت ہے۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، ارشد اقبال، آصف علی، حارث رؤف، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، عثمان قادر۔
زمبابوے
کپتان برینڈن ٹیلر، تناشی کامنکاموے، ویزلے مدھویرا، تاریسائی مساکنڈہ، رائن برل، رگس چکابوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکدزا، تادیوناشے مارومانی، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔