شنیرا اکرم بھارت کے لیے دُعاگو

بھارتی اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
فائل فوٹو

شنیرا اکرم نے بھارت میں خطرناک حد تک کرونا پھیل جانے کے باعث موجودہ صورتحال پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی جس میں حالیہ دنوں میں بھارت کا عالمی وبا سے شدید حد تک متاثرہونا دکھایا گیا ہے ۔

شنیرا نے کیپشن میں لکھا '' بہت ہی افسوسناک، اس نادیدہ بلا کے خلاف دفاع کا واحد طریقہ اسے سمجھنا ہے۔ خود کی حفاظت کریں، اپنے پیاروں کی حفاظت کریں ''۔

مشکل صورتحال سے دوچار بھارتی قوم سے اظہار ہمدردی کرنے والی شنیرا نے مزید لکھا '' میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں بھارت، مضبوط رہیں ''۔

بھارت میں کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر کیسز میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا۔ ملک بھرمیں یومیہ لاکھوںنئے کیسزرپورٹ کیے جارہےہیں جس کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اور آکسیجن سلینڈر بھی دستیاب نہیں۔

گزشتہ روز3 لاکھ 15 ہزارکیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت دنیا بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسزریکارڈ کیے جانے والا ملک بن گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےسب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوئے ہیں جن میں ایک ہزار 625 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 25 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ۔ ایک اندازے کے مطابق دلی میں ٹیسٹ کروانے والا ہر تیسرا شخص کرونا کا شکارہے۔

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div