مختلف شہروں میں بارش، برف باری سے موسم سرد

ژالہ باری سے زمین سفید پوش
May 19, 2021

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار کردیا جبکہ آزاد کشمیرکے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت ميں مزید اضافہ ہوگيا۔

آزادکشمیر کے علاقوں وادی نیلم، شاردا، کیل اور گریس میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے شئے نکھر گئی۔

ايبٹ آباد سميت گليات ميں بھی بارش اورژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھاگئی جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ مانسہرہ اور گردونوح کے علاقوں میں بھی بادلوں نے اپنا رنگ خوب جمایا ہے۔

ملکہ کوہسار مری پنڈی بھٹیاں اور شکرگڑھ ميں بھی ابرکرم برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی جبکہ کامونکی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

SNOW FALL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div