ہائی رسک شہروں میں 10روز تک لاک ڈاؤن کی تجویز

وفاق کی دو مراحل میں پابندی کی تجویز
Apr 22, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2255454" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سروسز (این سی او سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کےبعد کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا وائرس کے حوالے سے ملک کی مجموعی صورتحال اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

کروناوائرس: اسلام آباد میں مریضوں کےلیے 296بیڈز رہ گئے

وفاقی حکومت کی جانب سے دو مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے کے دوران کرونا پھیلاؤ نہ رکنے پرلاک ڈاؤن کےنفاذ، شام 6 تاسحری کاروبار بند رکھنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7تا10 روزہ لاک ڈاؤن، مثبت مریضوں کی شرح 13 فیصد سے زائد پر مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا صورتحال اچھی نہیں اور اگر پابندیوں پرعمل نہ ہوا تو بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس کل وزیراعظم کی صدارت ہوگا جس میں نئی بندشوں کا اعلان متوقع ہے۔

کرونا وائرس: پاکستان میں مزید 98 افراد انتقال کرگئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر قوم عمل نہیں کررہی ہے اور انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی۔ جس کے باعث اسپتالوں پر دباؤ ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 98افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے28 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

مکمل لاک ڈاؤن کے آثار پیدا ہوچکے ہیں،فیصل سلطان

این سی او سی کےمطابق 24گھنٹوں میں 5ہزار 857 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10.16 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16ہزار 600سے تجاوز کرچکی ہے۔

VACCINATION CENTERS

COVID NEWS

Government Updates

NCOC Meeting

Tabool ads will show in this div