بھارت: کرونا وائرس کا نیاگڑھ بن گیا

تین لاکھ 15ہزار کرونا کیسز رپورٹ
فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فوٹو: انڈیا ٹوڈے
فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ 3لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ جو دنيا بھرميں يوميہ متاثرين کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بھارت وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 3لاکھ 15 ہزار 835 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن میں 2ہزار 104 ریکارڈ اموات ہوئیں۔

بھارت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 کروڑ 59لاکھ اور 1لاکھ 84 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

بھارت: مولانا وحیدالدین خان کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

دوسری جانب کیسزمیں بدتریج اضافے کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شہروں کے اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے جبکہ اسپتال پوری طرح بھرچکے ہیں۔

بھارت میں کرونا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دہلی ہائیکورٹ نے حکومت کوآکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا، بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

قبل ازیں بھارتی حکومت نے آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے استعمال ہونے والی لکڑی بھی ساتھ لانے کا حکم دیا ہے۔

COVID19

Coronavirus Cases

COVID-19 Vaccine

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div