پہلاٹی20: پاکستان نے زمبابوے کو 150رنز کا ہدف دیدیا

پہلا میچ ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
Muhammad Rizwan فوٹو: پی سی بی

پاکستان ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میزبان زمبابوے کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ محمد رضوان 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ محمد رضوان کے بعد دانش عزیز نے سب سے زیادہ 15رنز اسکور کیے۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم نے فاسٹ بولرر شاھین شاہ آفریدی آرام دیا ہے۔ قومی ٹیم میں دانش عزیز ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح سیریز جیتنا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اپنے تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 60 رنز کی ضرورت ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، عثمان قادر۔

زمبابوے

کپتان شان ولیمز، رائن برل، رگس چکابوا، کریگ ایرون، لیوک جونگوے، تناشی کامنکاموے، ویزلے مدھویرا، ویلنگٹن مساکدزا، تادیوناشے مارومانی، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔

T20

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div