کرونا کیسز:کراچی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مزید 148 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
فائل فوٹو

کراچی ميں کرونا کے کيسز بڑھنے کے باعث ضلع کيماڑی کے مختلف علاقوں ميں 2 ہفتے کيليے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا ہے۔

کرونا کی تيسری لہر کے باعث ضلع کیماڑی میں کيسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی کے ضلع کيماڑی کے مختلف علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 7یوسیزکے ہاٹ اسپاٹ پرلاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں کيماڑٰی کے علاوہ سائٹ اور بلديہ کے مخصوص علاقے شامل ہيں۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق ملک میں ایک دن میں مزید 148 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 52 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا ہے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 499 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 103 اموات،خیبرپختونخوا میں 33 اموات ہوئیں۔سندھ 3، اسلام آباد 4 اور آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں 1 مریض کا وائرس سے انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار600 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسزکی تعداد83 ہزار 162 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 619 ہے۔

این سی او سی نےمزید بتایا کہ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار381 ہوگئی ہے۔ اس وقت 5 ہزار 350 مریض 631 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔مردان میں 91، ملتان میں 85 فیصد، لاہور 81، گجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور 71 فیصد، نوشہرہ میں 68 فیصد اور سوات میں 66 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div