عمران خان قانون کی پاسداری کریں،پرویز رشید کی درخواست

more-Pervez-Rasheed اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پورا دارالحکومت پی ٹی آئی ریلی کی وجہ سے جام ہوگیا ہے، خدارا عمران خان قانون کی پاسداری کریں۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ عمران خان سے درخواست ہے قانون کی پاسداری کریں، قانون کی پاسداری بڑے لیڈروں کا فرض ہوتا ہے، جلسے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جلسے سے بلدیاتی انتخابت کے نتائج پر تو کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اس کی وجہ سے پورے اسلام آباد میں ٹریفک جام ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو خود کو قانون سے بڑھا سمجھتا ہو اس سے درخواست ہی کی جا سکتی ہے، اس لئے عمران خان سے درخواست کر رہا ہوں کہ قانون کی پاسداری کریں، قانون کی پاسداری کر کے دوسروں کیلئے مثال بنیں۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

traffic jam

PERVAIZ RASHEED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div